شاداب غیر معمولی کھلاڑی ہے،بیٹنگ میں موقع دیا جائے، ڈین جونز

شاداب غیر معمولی کھلاڑی ہے،بیٹنگ میں موقع دیا جائے، ڈین جونز

سڈنی (آئی این پی)اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے کہا ہے کہ شاداب خان نہایت خاص ٹیلنٹ ہے ، اسے بیٹنگ میں زیادہ مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے، بہتر ہوگا انہیں چھٹے نمبر پر کھلایا جائے۔ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھاکہ آسٹریلیاسمیت دیگر غیر ملکی ٹیموں کے نہ آنے سے پاکستان اور عالمی کرکٹ کو نقصان پہنچا،تاہم پی ایس ایل اور غیرملکی کوچز نے پاکستان ٹیم کی کایا پلٹ دی ہے۔انہوںنے کہاکہ پی سی بی کی جانب سے نئے سلیکٹرز اور کوچز کے تقرری سے پاکستان کرکٹ میں تبدیلی آئی، پاکستان سپر لیگ نے بھی اہم کردار ادا کیا۔شاداب خان کے بارے میں گفتگو میں ڈین جونز کا کہناتھاکہ وہ غیر معمولی کھلاڑی ہے،بیٹنگ میں بھی اسے موقع دیا جائے تو وہ بیٹنگ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھاسکتا ہے،انہوں نے شاداب کیلئے بیٹنگ میں چھٹا نمبر بھی تجویز کیا۔