کراچی میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو تئیس رنز بنائے. پاکستان کی جانب سے انعم امین نے بہترین باولنگ کرتے ہوئے سات رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں . جواب میں پاکستانی ٹیم نے ایک سو چوبیس رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر انتالیس ویں اوور میں حاصل کر کے سیریز میں کلین سوئپ کیا. پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف نے اکتالیس رنز کی اننگز کھیلی. زبردست باولنگ پرفارمنس پر انعم امین کو پلیئر آف دی میچ کا ایواڈ دیا گیا .بنگلہ دیش ویمنز ٹیم کو پاکستان کے دورے میں چاروں میچز میں شکست ہوئی. پاکستانی ٹیم نے نہ صرف دونوں ون ڈیز بلکہ دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں بنگلہ دیش ویمنز کو شکست دی تھی.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38