آسٹریلیا کو دورہ بنگلہ دیش منسوخ نہیں کرنا چاہئے تھا: شاہد آفریدی
کراچی (سپورٹس رپورٹر ) شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا تمام تر کریڈٹ پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش بورڈ کے سر جاتا ،بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے ،۔ایشیاء کے دیگرکرکٹ بورڈ بھی ان کی پیروی کرتے ہوئے اپنی ٹیموں کو آگے آنا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش ویمن ٹیم سے ملاقات اورمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ مقابلوں سے تعلقات میں بہتری آتی ہے، ویمن کرکٹ ٹیموں کو میں نے کوئی ٹپس نہیں دی ۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل میچز اور انگلینڈکی سیریز سے لڑکوں کو تیاری میں مدد ملے گی۔ سرفراز احمد کو ٹی ٹونٹی میں چانس دیں گے۔ آسٹریلیا کا دورہ بنگلہ دیش منسوخ نہیں ہونا چاہیے تھا چھوٹی موٹی باتوں سے ٹورکنیسل نہیں ہونا چاہیے جب کہ حکومت ٹیم کوفوول پروف سیکیورٹی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی ۔