مستقبل قریب میں پاکستان بھارت کرکٹ سیریز کا امکان نہیں: سرتاج عزیز
اسلام آباد (اے ایف پی ) نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستا ن اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کا مستقبل قریب میں کوئی امکان نہیں ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ دسمبر میں شیڈول سیریز کیلئے بھارتی جواب کا منتظر ہے ۔ہمیں کرکٹ اور دوسرے معاملات کیلئے حالات سازگار بنانا ہونگے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی بھارتی بورڈ سے رابطے میں ہے اور وہی بہتر صورتحال بتا سکتا ہے مگر مجھے سیریز ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان آئی سی سی اجلاس میں 8سیریز طے ہوئی تھیںتاہم سب کیلئے حکومتوں سے کلیئرنس لینا ضروری ہے ۔