کھلاڑیوں کو سزا پر افسوس ہے لیکن کرپشن کو برداشت نہیں کریں گے: ذکاءاشرف

بہاول پور (نا مہ نگار) پاکستان کرکٹ کا امیج دنیا میں بلند کیا جائے گا کھلاڑیوں کی سزاﺅں پر افسوس ہوا ہے لیکن کسی غلط کام کو سپورٹ نہیں کریں گے۔ کھلاڑیوں کے معاملات دیکھنے کے لئے ویجیلنس کمیٹی بنائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار چیئر مین پی سی بی چوہدری ذکاءاشرف نے بہاولپور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ فیصلے میرٹ پر ہوں ۔انہوںنے کہا کہ سزا پانے والے کھلاڑیوں کے اہل خانہ سے ہمدردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ریفریشر کورس کرائیں گے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کیں جائیں گی۔ انہوںنے کہا کہ کھلاڑیوں کے معاملات دیکھنے کے لئے ویلجی لنس بنائی جائے گی ۔ جو بیرونی اور اندرونی دوروں کے دوران ان پر نظر رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور میرے اپنا شہر ہے یہاں پر کرکٹ کے فروغ کے لئے اقدامات کریں۔ دریں اثناءانہوں نے ججہ ہاﺅس بہاولپور میں ممتاز احمد ججہ کی فاتحہ خوانی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھے ذاتی طور پر سپورٹس سے دلچسپی ہے میں اکثر کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہوں۔