کبڈی ورلڈ کپ: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی

بھٹنڈا (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے کبڈی ورلڈکپ میں سری لنکا کو شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان ٹیم اگلا میچ 7 نومبر کو اٹلی کے خلاف کھیلے ی۔ بھارتی پنجاب میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں بہترین کھیل پیش کیا، پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کو 71-9 سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔ قومی ٹیم اگلا میچ 7 نومبر کو اٹلی کے خلاف کھیلے گی۔ اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں ناروے نے ارجنٹائن کو 25-12 سے شکست دی۔