جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا میں پہلا ٹیسٹ 9 نومبر کو ہو گا

کیپ ٹاﺅن (آئی این پی) جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9 نومبر سے نیو لینڈز کیپ ٹاﺅن میں شروع ہو گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 17کو نومبر ہو گا جس کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے ہو گا۔