یونس خان اور اظہر علی کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نےمیر پور ٹیسٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی

یونس خان اور اظہر علی کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نےمیر پور ٹیسٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی

پاکستان کے میدانوں میں عالمی کرکٹ کے دروازے پھر سے کھلنے والے ہیں، زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی سیکیورٹی کلیئرنس کیلئے مہمان ملک کا 4 رکنی وفد لاہور پہنچ گیا وفد نے لاہور میں قذافی سٹیڈیم اور نیشنل ہاکی  سٹیڈیم کا دورہ کیا اس موقع پر وفد میں شامل زمبابوے  کرکٹ بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر ایلسٹر کیمبل کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے،ایلسٹر کیمبل نے کہا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورے سے پہلے وہ پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ان کو سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے یوتھ فیسٹیول کی ویڈیو بھی  دکھائی گئی  ہے، جس کو دیکھ کر وہ بہت متاثر ہوئے ہیں،