کرکٹ ٹیم میں آپریشن کیلئے بنگلہ دیش نہیں جا رہا : شہریار

کرکٹ ٹیم میں آپریشن کیلئے بنگلہ دیش نہیں جا رہا : شہریار

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ اظہر علی کی قیادت میں ٹیم ہاری لیکن ان کی کپتانیسے مطمئن ہوں۔ اظہر علی نے بحیثیت کپتان ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کیا، پاکستان کرکٹ ٹیم میں آپریشن کرنے کیلئے بنگلہ دیش نہیں جا رہا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں کوچ وقار یونس، کپتان اور سینئر کھلاڑیوں سے ملاقات کروں گا۔ کوچ وقار یونس کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ زیرغور نہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے بعد وہ فیصلہ کریں گے جو ٹیم کے فائدے میں ہو۔ اظہر علی بہترین کپتان ثابت ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے بعد بھارت بھی جاؤں گا۔ بی سی سی آئی کے صدر سے ملاقات کروں گا۔ بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم مئی کے آخری ہفتے میں پاکستان آ رہی ہے۔ بھارت نے ایم اویو سائن کیا ہے۔ امید ہے اس پر عمل بھی ہو گا۔ وقت کم ہے، بھارت کو پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کا فیصلہ جلد کرنا ہو گا۔ دسمبر میں یو اے ای میں پاکستان کے خلاف سیریز کھیلیں گے یا نہیں، بی سی سی آئی صدر ڈالمیا سے ملاقات میں دوٹوک بات کرنا ہو گی۔