ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال پر4 ڈومیسٹک میچوں میں شرکت پر پابندی

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) بلے باز فیصل اقبال پر پٹینگولر کپ ٹورنامنٹ میں سندھ ٹیم کو اچانک چھوڑ کر چلے جانے کی بنا پر پی سی بی ڈسپلنری کمیٹی نے ان پر چار ٹی ٹونٹی میچوں کی پابندی عائد کر دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام 11 مئی سے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہونے والے سپر ایٹ ٹورنامنٹ میں سندھ کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔