ٹیسٹ رینکنگ : یونس کا آٹھواں، مصباح کا بارہواں نمبر، حفیظ، اسد کی ترقی

ٹیسٹ رینکنگ : یونس کا آٹھواں، مصباح کا بارہواں نمبر، حفیظ، اسد کی ترقی

دبئی (اے پی پی) آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں سنگاکارا، بائولرز میں ڈیل سٹین اور آل رائونڈرز میں شکیب الحسن کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔ پاکستان کے محمد حفیظ اور بنگلہ دیش کے تمیم اقبال کی 8، 8 درجے ترقی ہوئی، اسد شفیق تین درجے بہتری کے بعد پہلی بار ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئے، ویسٹ انڈیز کے بلیک ووڈ 31 درجے لمبی چھلانگ لگا کر کیریئر بیسٹ 37 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔