زمبابوے کرکٹ ٹیم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرینگے : حیدر اشرف

 زمبابوے کرکٹ ٹیم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرینگے : حیدر اشرف

 لاہور (نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی 19 تاریخ کو آمد پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔ کرکٹ ٹیم جہاں جانا چاہے، اسے ہر طرح سے سکیورٹی مہیا کی جائیگی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنا لاہور پولیس کیلئے اعزاز کی بات ہے، ہمارے لئے خوش آئند بات ہے کہ کافی عرصہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو رہی ہے اور اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ائرپورٹ سے لے کر جہاں بھی وہ جائیں گے، ان کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔