دورہ پاکستان، زمبابوے کا سکیورٹی وفد آج لاہور پہنچے گا

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان رواں ماہ پانچ میچوں کی سیریز کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے زمبابوے کا چار رکنی سیکورٹی وفد آج لاہور میں قذافی سٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد، چیف سیکورٹی آفیسر کرنل اعظم سمیت پی سی بی آفیشلز زمبابوے سیکورٹی وفد کو قذافی سٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دورہ کرائینگے۔  وفد کل واپس چلا جائیگا جبکہ زمبابوے کرکٹ ٹیم 19 مئی کو لاہور پہنچے گی۔