ایشین بیچ ہینڈبال : پاکستان نے بحرین کو 2-1 سے ہرا دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پانچویں ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ  میں پاکستان ٹیم نے  تیسرے میچ میں بحرین کو دو ایک سے شکست دیدی۔ مسقط میں کھیلی جا رہی چیمپئن شپ میں  پاکستان نے پہلے سیٹ میں 16-14 ‘دوسرے میں بحرین نے  24-18 سے کامیابی حاصل کی۔  پنلٹی شوٹ آوٹ پر  پاکستان نے 7-6 سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان کے حضرت حسین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دیگر دو میچز میں قطر نے ویتنام کو جبکہ ایران نے میزبان مسقط کو شکست دی۔ پاکستان ٹیم چوتھا میچ عمان کے خلاف کھیلے گی۔