انگلش کرکٹر جوناتھن ٹروٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

انگلش کرکٹر جوناتھن ٹروٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

لندن(سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف ناقص پرفارمنس سے دلبرداشتہ ہو کر انگلینڈ کے جوناتھن ٹروٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کو چھوڑنے کا فیصلہ کافی مشکل تھا لیکن انہیں لگتا ہے کہ ان کا کھیل انگلش ٹیم کے معیار کے مطابق نہیں رہا۔ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف چھ اننگز میں صرف 72 رنز بنا سکے ۔ 34 سالہ جوناتھن ٹروٹ نے اگست 2009ء میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔52 ٹیسٹ میچوں میں 44.08 کی اوسط سے 9 سنچریوں سمیت 3835 رنز جبکہ68 ایک روزہ میچوں میں  51.25 کی اوسط سے 2819 رنز بنائے ہیں۔