انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول، عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کرینگے : عثمان انور

انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول، عالمی معیار  کی سہولتیں فراہم کرینگے : عثمان انور

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کیلئے بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں، قومی ٹیموں کے تربیتی کیمپس شروع ہوچکے ہیں، جہاں کھلاڑیوں کو ماہر کوچز اور ٹرینرز عالمی معیار کے مطابق تربیت دے رہے ہیں، کیمپس میں کھلاڑیوں کو جدید اور عالمی معیارکی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔