پی سی بی کا کنڈیشنگ کیمپ آج لاہور میں شروع ہو گا،40 کھلاڑیوں کو شرکت کی ہدایت

پی سی بی کا کنڈیشنگ کیمپ آج لاہور میں شروع ہو گا،40 کھلاڑیوں کو شرکت کی ہدایت

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھلاڑیوں کا کنڈیشنگ کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہوگا۔ کیمپ کے لئے اعلان کردہ کھلاڑیوں کی پہلے دو روز تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں سکریننگ ہوگی جبکہ 8 مئی سے 6 جون تک کھلاڑی دو سیشنز میں ٹریننگ میں حصہ لینگے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیمپ میں مزید چار نئے کھلاڑیوں کو بھی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جن میں بابر اعظم، سمیع اسلم، عمر امین اور اعزاز چیمہ شامل ہیں۔ جس سے کیمپ کے کھلاڑیوں کی تعداد 40 ہو گئی جنہیں دو گروپ میں تقسیم کیا گیا۔ 20 کھلاڑیوں کو پی سی بی پنتھرز میں رکھا گیا جن میں احمد شہزاد، توفیق عمر، عمران فرحت، یاسر حمید، مصباح الحق، عمر اکمل، فیصل اقبال، حارث سہیل، فواد عالم، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، عبدالرحمان، عاطف مقبول، عمر گل، احسان عادل، وہاب ریاض، راحت علی، محمد سمیع، عدنان اکمل اور بابر اعظم شامل ہیں جبکہ پی سی بی ٹائیگرز میں ناصر جمشید، شرجیل خان، شان مسعود، خرم منظور، یونس خان، اسد شفیق، اظہر علی، صہیب مقصود، عمر امین، محمد حفیظ، انور علی، ذوالفقار بابر، رضا حسن، یاسر شاہ، ایم طلحہ، محمد عرفان، بلاول بھٹی، اعزاز چیمہ، سرفراز احمد اور سمیع اسلم شامل ہیں۔