واپڈا انٹریونٹ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ فیسکو نے جیت لی، گیپکو دوسری، لیسکو کی تیسری پوزیشن

واپڈا انٹریونٹ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ فیسکو نے جیت لی، گیپکو دوسری، لیسکو کی تیسری پوزیشن

 گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) 45ویں واپڈا انٹر یونٹ ویٹ لفٹنگ کے مقابلے فیسکو نے جیت لئے۔ گیپکو نے دوسری جبکہ لیسکو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 332کلو وزن اُٹھانے والے  سجاد امین ملک پہلے اور 324کلو وزن اُٹھانے والے نور دستگیر بٹ دوسرے نمبر پر تھے۔