سوئمنگ اور جوڈو کے بین الصوبائی مقابلے آج اسلام آباد میں شروع ہونگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام بین الصوبائی مقابلوں کا آغاز آج سے ہوگا۔ ایونٹ میں حصہ لینے  کے لئے پنجاب کی سوئمنگ اور جوڈو کی ٹیمیں گذشتہ روز اسلام آباد چلی گئی۔  انڈر 14 بوائز سوئمنگ ٹیم میں عبد الرحمان ،حمزہ عطاء اللہ،رضوان شہباز ،حازق ممتاز،علی رضا،علی سلطان نزیر خان، محمد قاسم ،حسن اختر، ہارون نعیم اور عبداللہ افضل جبکہ نعمان جیلانی کو ریزرو کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا۔ ٹیم آفیشلز میں محمد حفیظ بھٹی ٹیم مینجر ،رفیع الزمان ٹیم کوچ ،عبدالحمید ٹیم کوچ اور ساجد فیض اسٹنٹ منیجر شامل ہیں ۔ جوڈو کی گرلز انڈر 16 ٹیم میں تنزیلہ ،زہرہ،  اقصی، زینب بی بی ، آمنہ بی بی  اور حنا امانت شامل ہیںجبکہ ذوالفقار اور وقاص اکبر کوچ ہوں گے۔