ایل سی سی اے الیکشن، نارتھ اور ویسٹ زون کی طرف خواجہ ندیم کی حمایت کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر) نارتھ اور ویسٹ زونز کے صدور مسعود انور اور رائے ذوالفقار نے ایل سی سی اے کے الیکشن میں خواجہ ندیم احمد کی بطور صدر حمایت کرنے اور گراس روٹ سطح پر کرکٹ کی بہتری کے لئے ان کی پالیسی کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہا ر کیا۔ انہوں نے کہاکہ خواجہ ندیم احمد ایل سی سی اے کی صدارت کے مثالی امیدوار ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے سابقہ دور میں گراس روٹ سطح پر کرکٹ کی بحالی کے لئے ہر قدم اٹھایا تھا ۔