محمد عرفان فٹ ہوگئے، اگلامیچ کھیلیں گے
نیپیئر (آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے انجرڈ ہونے والے فاسٹ باولر محمد عرفان کے پرستاروں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ وہ اگلے میچ میں اپنے فیورٹ باؤلر کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔ متحدہ امارات کے خلاف میچ میں پھسل کر زخمی ہونے کے بعد میدان چھوڑنے والے محمد عرفان کی انجری کو معمولی نوعیت کا قرار دیا گیا ہے۔ گرین شرٹس کے کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ عرفان کو دائیں کولہے پر چوٹ آئی تھی، ان کی انجری خطرناک نوعیت کی نہیں ہے، امید ہے وہ اگلا میچ کھیلیں گے۔