آسٹریلیا ورلڈ کپ کا نیا چیمپئن بْک میکرز نے پیش گوئی کر دی
ولنگٹن (سپورٹس ڈیسک) بْک میکرز نے آسٹریلیا کے نیا چیمپئن بننے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ایک وکٹ سے شکست کے باوجود فیورٹ قرار دیا گیا ہے۔ بْک میکرز نے آسٹریلیا کو 2.85 ڈالرز کے ساتھ فیورٹ قرار دیا ہے، نیوزی لینڈ کو 3.50 کے ساتھ دوسرے، جنوبی افریقہ کو 4 ڈالر اور بھارت کو 7 ڈالر کے ساتھ تیسرا اور چوتھا نمبر دیا گیا ہے۔ موجودہ صورت حال کے مطابق سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ جبکہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہو سکتا ہے۔