ہارس اینڈ کیٹل شو کی افتتاحی تقریب، سپورٹس بورڈ پنجاب کے دستے نے سماں باندھ دیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس) نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کی افتتاحی تقریب میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے دستے نے سماں باندھ دیا، حاضرین نے طلبہ کی شاندار پرفارمنس بھرپور داد دی۔سپورٹس بورڈ پنجاب کے 16سو طلبہ پر مشتمل دستے نے یونٹی شو کا شاندار مظاہرہ کیا، فورٹریس سٹیڈیم میں بچوں نے پاکستان کا نقشہ بنایا اس کے علاوہ کشمیر، خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے علاقائی ملبوسات میں ملبوس طلبہ نے علاقائی ثقافت اور ملکی یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کیا۔