جونیئر ڈیوس کپ : پاکستان نے بنگلہ دیش کو 3-0 سے ہرا دیا
لاہور+ اسلام آباد (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) ملائیشیا میں جاری جونیئر ڈیوس کپ مقابلوں میں پاکستان کی بوائز ٹیم نے بنگلہ دیش کو 3-0 سے شکست دیدی۔ پاکستان لیگ کا آخری میچ آج کو لبنان کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان کے محمد رضا نے بنگلہ دیش کے کوثر علی کو 6-3, 6-0 سے، مزمل مرتضیٰ نے روبل حسین کو 6-2, 6-3 سے جبکہ ڈبلز میچ میں امان عتیق اور محمد رضا نے بنگلہ دیش کے روبل حسین اور محمد اشتیاق کو 6-4, 6-3 سے شکست دی۔ ملائیشیا کے شہر جونیئر فیڈکپ 2015ء میں پاکستان کی گرلز ٹیم نے لبنان کو 2-1 سے شکست دیدی۔ پاکستان کی گرلز ٹیم آج ایران کے خلاف میچ کھیلے گی۔ پہلے سنگل میچ میں پاکستان کی مہین آفتاب قریشی نے لبنان کی لائن چیلیتا کو 6-0, 6-0 سے ہرا دیا لبنان کی سارہ ناصف نے پاکستان کی علینہ آفتاب قریشی کو 6-1, 3-6 اور 6-4 سے شکست دی۔ فیصلہ کن ڈبلز میچ میں پاکستان کی علینہ آفتاب قریشی اور مہین آفتاب قریشی نے لبنان کی سارہ ناصف اور الائن چیلیتی کو 6-1 اور 7-5 سے شکست دے دی۔