چیچہ وطنی: کرکٹ میچ میں تلخ کلامی پر طالب علم قتل

چیچہ وطنی (نامہ نگار) میچ میں تلخ کلامی پر طالب علم کو قتل کردیا۔ چک نمبر 31/11-L میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران ارسلان محمود اور کاشف نے 2نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ 9ویں جماعت کے طالب علم وحید احمد اور اس کے ساتھی زبیر پر فائرنگ کردی۔وحید احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا جبکہ زبیر احمد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ساہیوال ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ سے گراﺅنڈ میں بھگدڑ مچ گئی ۔ پولیس تھانہ غازی آباد نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم ارسلان محمود جٹ جو اپنی ہی گولی لگنے سے زخمی ہوکر ہسپتال پہنچا اسے پولیس نے گرفتار کرلیا ۔