پی سی بی نے دانش کنیریا پر تاحیات پابندی عائد کر دی

پی سی بی نے دانش کنیریا پر تاحیات پابندی عائد کر دی

 لاہور (سپورٹس رپورٹر) انگلش کرکٹ بورڈ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی لیگ سپن با¶لر دانش کنیریا پر ہر قسم کی کرکٹ کے دروازے بند کر دئیے ہیں۔ جولائی 2012ءمیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ سپنر دانش کنیریا پر ملک بھر میں کرکٹ کھیلنے اور کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے پر ’عبوری‘ پابندی عائد کر دی تھی۔ آئی سی سی کے فیصلے کی روشنی میں جولائی 2012ءمیں پی سی بی نے فیصلہ کیاتھا کہ دانش کنیریا انگلینڈ اینڈ ویلز بورڈ کی جانب سے تاحیات پابندی کے فیصلے کے خلاف اپیل کا جواب آنے تک پاکستان میں نہ کرکٹ کھیل سکتے ہیں اور نہ ہی کرکٹ سے متعلق کسی سرگرمی میں حصہ لے سکتے ہیں‘کرکٹ بورڈ میں ہونے والے اہم اجلاس میں ان پر تاحیات پابندی کی توثیق کردی گئی۔