پی او اے انتخابات، اکرم ساہی صدر، خواجہ سعید سیکرٹری جنرل

 اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) اکرم ساہی اور خواجہ فاروق سعید پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے آئندہ چار سال کیلئے نئے صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں۔ صدارت کے عہدے کیلئے میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے 78ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل ندیم آفتاب سندھو 7ووٹ لے سکے اور 2ووٹ مسترد کر دیئے گئے۔ سیکرٹری جنرل کے عہدے پر خواجہ فاروق سعید69ووٹوں کیساتھ کامیاب قرار پائے ، ان کے مدمقابل رانا مجاہد11ووٹ لے سکے اور7ووٹ مسترد کئے گئے جبکہ محمد نعیم کے کاغذات واپس لئے جانے کے بعد کرنل (ر) رانا شجاعت علی بلامقابلہ پی او اے کے خازن منتخب ہوئے۔ نائب صدور میں ظفر عباس لک، شاہ نواز مری، فیاض احمد، بریگیڈئر اقتدار نصیر، کموڈور شاہد عظمت، ائیر کموڈور مسرت علی، بریگیڈئر (ر) عارف محمود صدیقی، کیپٹن (ر) ظفر اقبال، سینیٹر غلام علی، عمران بشیر اور شاہین خان شامل ہیں۔ ایسو سی ایٹ سیکرٹریز کیلئے نسیم بٹ، سید اظہر علی شاہ، امتیاز احمد گل، ماجد اقبال ستی، مدثر آرائیں، کرنل قیصر مصطفی اور نبیلہ کامران جبکہ ممبر ایگزیکٹو کمیٹی پی او اے میں کرنل (ر) مجاہد خان، احمد اعجاز یوسف، چوہدری ممتاز یوسف، فیاض علی، شاہ جہان انور، محمد اکرم، شکیل یوسف، حبیب الرحمن، خضر حیات، حاجی احمد، راشد محمود بٹ، بریگیڈئر (ر) سلطان محمود ستی، میجر (ر) محمد افضل، فاروق اقبال شیخ، محمد نوید، میاں مسعود احمد، محمد سرور شامل ہیں۔