پاکستان کرکٹ ٹیم کل ویسٹ انڈیز جائے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم کل ویسٹ انڈیز جائے گی

 لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیزکے 25 روزہ دورہ پر کل کراچی سے روانہ ہوگی۔ قومی ٹیم دورہ میں 5 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کے علاوہ 2 ٹی ٹونٹی میچز میں حصہ لے گی۔ گذشتہ روز کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے اعلان کردہ زیادہ تر کھلاڑی گذشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کرتے رہے۔ آف سپنر سعید اجمل اور فاسٹ باﺅلر جنیدخان نے بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جبکہ کپتان مصباح الحق نے لگاتار چوتھے روز بھی بیٹنگ پریکٹس کرتے ہوئے نظر آئے۔ ٹیم کے چیف کوچ ڈیوواٹمور، فیلڈنگ کوچ جولین فونٹین اور با¶لنگ کوچ محمد اکرم نے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا جائزہ لیا۔