پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی نے مستقل سربراہی کیلئے کو ششیں شروع کردیں

 لاہور (آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی نے بورڈ کی مستقل سربراہی کیلئے کو ششیں شروع کردیں ، نجم سیٹھی نے انتخابات کے ذریعے اس پُرکشش عہدے کے حصول کیلئے ریجنز اور گورننگ باڈی کے ارکان سے مشاورت کررہے ہیں۔ انہوں نے لابنگ شروع کردی ہے ۔ وزیراعظم کی جانب سے بھی اس حوالے سے پہلے ہی نجم سیٹھی کو گرین سگنل مل چکا ہے۔