پاکستان ٹگ آف وار فیڈریشن نے بھی محکموں سے ووٹنگ کا حق واپس لے لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹگ آف وار فیڈریشن نے بھی محکموں سے ووٹنگ کا حق واپس لے لیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ گذشتہ روز لاہور میں پاکستان ٹگ آف وار فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہا¶س نے متفقہ طور پر اگلی مدت کے لئے رکن پنجاب اسمبلی محسن لطیف کو فیڈریشن کا صدر، شاہد رضا سیفی کو خزانچی جبکہ محمد جمیل احمد رانا کو سیکرٹری جنرل نامزد کر لیا گیا۔ اس موقع پر نائب صدور کی دو خالی سیٹوں پر ہارون ظفر اور ایم تقی کو منتخب کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان بیس بال فیڈریشن نے اپنی جنرل کونسل اجلاس میں محکموں سے ووٹ کا حق واپس لے لیا تھا۔