پاکستان ریلوے ورکشاپ ڈویژن نے قومی کھیلوں میں کامیابی کیلئے کمر کس لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ریلوے ورکشاپ ڈویژن نے بین الصوبائی اور قومی سطح کے مقابلوں میں کامیابیوں کیلئے کمر کس لی، پاکستان ریلوے ورکشاپ ڈویژن کے ڈویژنل سپورٹس آفیسر اور ڈویژنل سپورٹس ایسوسی ایشن کے سربراہ محمد ناصر خلیلی نے پاکستان ریلوے ورکشاپ ڈویژن کے تمام کوچز کا اعلیٰ سطحی اجلاس بلا لیا۔