ٹورڈی فرانس، جرمن سائیکلسٹ نے چھٹا مرحلہ جیت لیا

پیرس (آن لائن) ٹور ڈی فرانس میں جرمن سائیکلسٹ اندرے گریپل نے چھٹا مرحلہ جیت لیا۔ سائیکلنگ کی تاریخی ریس کے چھٹے مرحلے میں لوٹو ٹیم کے اندرے گریپل نے فتح سمیٹ لی۔ خوبصورت مناظر میں بنائے گئے اس ٹریک پر ایک سو چھہتر اعشاریہ پانچ کلومیٹر فاصلے کا مقابلہ ہوا۔ جرمن سائیکلسٹ نے سب سے پہلے تین گھنٹے انسٹھ منٹ اور صفر دو سیکنڈ میں طے کیا۔ دوسرے نمبر پر سلواکین سائیکل سوار رہے۔ ایونٹ کے ساتویں مرحلے میں دو سو پانچ اعشاریہ پانچ کلومیٹر فاصلے کا مقابلہ شیڈول ہے۔