ویمن کرکٹ : پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر تاریخ رقم کر دی

ویمن کرکٹ : پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر تاریخ رقم کر دی

 لویرو (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ایک رنز سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی۔ دوسرے میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا تاہم مجموعی طور پر مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنانے میں کامیاب ہو گئی۔ ناہیدہ خان صفر، اسماویہ اقبال ایک، جویریہ خان 10، نین عابدی 45، بسمہ معروف 6، کپتان ندا ڈار 6، جویریہ ر¶ف صفر، فاطمہ بتول 2 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئیں۔ کپتان ثناءمیر 31 رنز اور سماویہ اقبال 5 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہیں۔ وائٹ اور ہیزل نے دو، دو، شرب سول اور فیرنٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 2 کھلاڑی رن آ¶ٹ ہوئیں۔ انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم 115 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی۔ ون فیلڈ 11، وائٹ 13، جونز 6، سکائیور 2، روئے 12، گن 22، ہیزل صفر، برنڈل 39، کپتان ایڈو رڈز 2 اور شرب سول صفر رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئیں۔ فیرنٹ ایک رنز پر ناٹ آ¶ٹ رہیں۔ سعدیہ یوسف نے 3، بسمہ معروف اور سمیہ صدیق نے دو، دو جبکہ ثناءمیرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ثناءمیر کو ویمن آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو ہرا دیا تھا۔ انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 70 رنز سے شکست دے کر ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔ کپتان ایڈورڈ 46، ٹیلر 57 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ بسمہ معروف نے 2، جویریہ رﺅف اور سعدیہ یوسف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 3 کھلاڑی رن آﺅٹ ہوگئیں۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنا سکی۔ ناہیدہ خان 28 رنز ناٹ آﺅٹ اور کپتان ثناءمیر 14 رنز ناٹ آﺅٹ کے ساتھ نمایاں رہیں۔ وائٹ نے 3، فیرنٹ نے 2 جبکہ ہیزل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ٹیلر کو ویمن آف دی میچ قرار دیا گیا۔