ویسٹ انڈیز میں جیتنے کی گارنٹی نہیں دے سکتا : واٹمور

ویسٹ انڈیز میں جیتنے کی گارنٹی نہیں دے سکتا : واٹمور

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہیڈ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو تمام شعبوں میں تجربہ کار کوچز کی ضرورت ہے جس میں بیٹنگ، با¶لنگ اور فیلڈنگ شامل ہیں۔ ہماری تمام نظریں دورہ ویسٹ انڈیز پر لگی ہیں اس بات کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی کہ ویسٹ انڈیز سے جیت کر آئیں گے لیکن پوری کوشش ہوگی کہ اچھے سے اچھا رزلٹ دیں۔ چیف سلیکٹر اقبال قاسم کےلئے دعاگو ہوں۔ احمد شہزاد جس طرح کی فارم میں ہے اسے نمبر ایک کی پوزیشن پر کھلایا جائے گا ۔ میری نظر میں وہ نئی بال کو اچھی طرح کھیل سکتا ہے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم میں شامل کھلاڑی ایک روزہ کرکٹ کا اچھا تجربہ رکھتے ہیں دوسرا انہیں ہوم کنڈیشن کا بھی فائدہ ہوگا۔