نیشنل ریفل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے پی او اے کے غیرقانونی الیکشن میں شرکت کی تردید کر دی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) نیشنل ریفل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اس بات کی تردید کر دی ہے کہ اسلام آباد میں غیرقانونی عبوری کمیٹی کے زیراہتمام غیرقانونی الیکشن میں ان کے کسی نمائندے نے شرکت کی ہے۔نیشنل ریفل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو بھی اس بارے میں باقاعدہ خط کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے کہ اسلام آباد عبوری کمیٹی کے زیر اہتمام ہونے والے الیکشن میں نیشنل ریفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کی نمائندگی کرنے والے افراد کا ہماری ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔نیشنل ریفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ایگزیکٹو کمیٹی میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا تھا کہ ان کا کوئی نمائندہ الیکشن میں حصہ نہیں لے گا‘ نمائندگی کرنے والے افراد کا ہماری ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔