قومی ٹیم کے ساتھ بطور آفیشل کام کرنے کو تیار ہوں : جاوید میانداد

قومی ٹیم کے ساتھ بطور آفیشل کام کرنے کو تیار ہوں : جاوید میانداد

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد نے کہا ہے کہ سٹار کھلاڑی پرائس لیس ہوتے ہیں ان کی کوئی قیمت نہیں دے سکتا، پاکستان ٹیم کے ساتھ بطور آفیشلز کام کرنے کو تیار ہوں لیکن فل ٹائم نہیں صرف عارضی بنیادوں پر ایسا ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ ویسٹ انڈیز میں کامیابی کے لئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں پرفارم کرنا ہوگا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں جو کچھ ہو گیا اسے بھول کر ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اترنا ہوگا۔ کھلاڑیوں کو اپنی غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں اچھا برا وقت آتا رہتا ہے امید ہے کہ ویسٹ انڈیز کی وکٹیں پاکستان ٹیم کو سوٹ کرینگی۔