فیفا انڈر 20 ورلڈکپ کا کوارٹرفائنل مرحلہ آج شروع ہوگا

 استنبول (این این آئی) ترکی میں جاری فیفا انڈر 20 ورلڈکپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ آج شروع ہوگا۔ پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس اور ازبکستان کی ٹیمیں ریض میں‘دوسرے کوارٹر فائنل میں یوراگوئے اور سپین کی ٹیمیں برسا میں آمنے سامنے ہونگی۔ تیسرا کوارٹر فائنل 7 جولائی کو عراق اور کوریا کے درمیان قیصری میں ‘ آخری کوارٹرفائنل گھانا اور چلی کے درمیان استنبول میں کھیلا جائیگا۔ سیمی فائنل10 جولائی جبکہ تیسری پوزیشن اور فائنل میچ 13 جولائی کو کھیلا جائیگا۔