ظہیر عباس ‘ محسن حسن خان ‘ صلاح الدین صلو چیف سلیکٹر کے لئے مضبوط امیدوار بن گئے

ظہیر عباس ‘ محسن حسن خان ‘ صلاح الدین صلو چیف سلیکٹر کے لئے مضبوط امیدوار بن گئے

 لاہور (سپورٹس رپورٹر) چیئرمین سلیکشن کمیٹی اقبال قاسم کے مستعفی اور بورڈ کی جانب سے سلیکشن کمیٹی کے تحلیل ہونے کے بعد نئی سلیکشن کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لئے دوڑ تیز ہو گئی۔ اس ضمن میں تجربے اور کارکردگی کے حوالہ سے کراچی سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ کرکٹراور قومی ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس چیئرمین شپ کے لئے سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا تھنک ٹینک انکی ماضی میں پرفارمنس اور تجربے سے استفادہ حاصل کے لئے انہیں اہم داریاں سونپنا چاہتا ہے۔ ظہیر عباس کے علاوہ سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان اور صلاح الدین صلو کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے دی گئی ہدایات کے بعد نئی سلیکشن کمیٹی میں سابقہ سلیکشن کمیٹی کے کسی بھی ارکان کو شامل نہیں کیا جائے گا۔