رمضان ٹی 20 کپ آج سے شروع ہو گا

کراچی (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت پہلے رمضان ٹی 20 کپ نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہوگا جس کے لئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔ رمضان ٹی 20 کپ میں وی آئی پی انکلوژر کیلئے شرح 100روپے جبکہ جنرل انکلوژر کا ٹکٹ 50 روپے میں دستیاب ہے۔