دورہ انگلینڈ: قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان، سمیع اسلم کپتان مقرر

 لا ہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لئے قومی انڈر 19 ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی ٹیم دورہ میں میزبان انگلش ٹیم اور بنگلہ دیش کے ساتھ سہ فریقی سیریز میں حصہ لے گی۔ سمیع اسلم کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے دیگر کھلاڑیوں میں عمران بٹ، حسین طلعت، امام الحق، ظفر گوہر، ضیا الحق، اویس منیر، محمد آفتاب، حسن رضا، رافع احمد، مسعود شکیل، شایان جہانگیر،کامران غلام، نعمان اکرم اور سیف اللہ خان شامل ہیں علی ضیاءٹیم منیجر، اعظم خان کو چ، لیاقت علی فزیوتھراپسٹ، احسن خان انالسٹ اور یاسر ملک ٹیم کے ٹرینر ہو نگے۔ سہ ملکی سیر یز کے لیے 6 ریزرو کھلاڑیوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے جن میں سکندر خان، فرحان نذر، تیمور خان، وقاص گجر، غلام محمد اور فراز میر شامل ہیں۔ قومی انڈر 19 ٹیم سہ فریقی سیریز میں حصہ لینے کےلئے28 جولائی کو انگلینڈ روانہ ہوگی جس کے دوران وہ انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف میچ کھیلے گی۔ ٹیم کا انتخاب قومی سلیکشن کمیٹی نے سابق چیئرمین سلیکشن کمیٹی اقبال قاسم کے استعفیٰ سے قبل کیا تھا۔