بھارتی ٹیم کے 2 پاکستانی دورے منسوخ پی سی بی کو 8ارب سے زائد کا نقصان

 اسلام آباد (آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے دو پاکستانی دورے منسوخ کرنے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو 8ارب 10کروڑ کے نقصان کا سامنا ہوا۔ بھارت کے پاکستان کے دو دورے شیڈول تھے مگر سری لنکن ٹیم اور ممبئی حملو ںکے بعد سے بھارت کے پاکستان سے مکمل طور پر تعلقات کشیدہ کررکھے ہیں بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کے علاوہ کسی دوسرے مقام پر بھی پاکستان سے کھیلنے کو تیار نہیں۔