آسٹریلوی شہریت ملنا لمبا اور دشوار سفر تھا : فواد احمد

میلبورن (آن لائن) آسٹریلوی شہریت ملنے پر پاکستانی نژاد سپنر فواد احمد نازاں ہیں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایشز سیریز میں کھلانے کا فیصلہ سلیکٹرز نے کرنا ہے انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی شہریت ملنا ایک لمبا اور دشوار سفر تھا یہ میرے لئے ایک خواب سچ ہونے جیسا ہے میں نے اپنی فیملی سے بات کی ہے جو وہ میرے بہتر مستقبل کیلئے پُرامید ہے۔