کپتان کی تبدیلی ،یوسف کے الزام میں صداقت نہیں : اعجاز بٹ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے محمد یوسف کے الزام میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ دوران سیریز ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کی کوئی بات کی ہے۔ جاوید میانداد 13 ماہ کے دوران صرف سات دن کرکٹ بورڈ میں آئے جبکہ انہوں نے 84 لاکھ روپے تنخواہ وصول کی ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں انڈر 19 ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہماری اس وقت تمام نظریں انڈر 19 ٹیم پر ہیں۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف میچ میں کامیابی پر بونس انعامی رقم کے چیک بھی تقسیم کیے گئے۔ کھلاڑیوں کو ایک ایک لاکھ جبکہ آفیشلز کو پچاس ہزار فی کس ادا کیے گئے۔ اعجاز بٹ نے کہا میں نے کبھی نہیں کہا کہ محمد یوسف کو سیریز کے بعد کپتانی سے ہٹا دیا جائیگا۔