پہلا ون ڈے....نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 146 رنز سے ہرا دیا

نیپیئر (آئی این پی) نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو پہلے ون ڈے میچ میں 146 رنز سے شکست دیدی، جیکب اورم نے 83 رنز سکور کئے، شافع السلام نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو نیوزی لینڈ کے شہر نیپیئر میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز سکور کئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز جیکب اورم نے بنائے۔ انہوں نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 40 گیندوں پر 83 رنز کی شاندار اننگز تراشی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شافع السلام نے 10 اووروں میں 68 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 336 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے اننگز کا اچھا آغاز کیا تاہم بعد میں اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 190 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے تمیم اقبال نے رنز بنائے۔جیکب اورم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔