ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کے بعد آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹونٹی 20 میچ بھی جیت لیا

لندن (بی بی سی ڈاٹ کام) میلبرن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹونٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے پاکستان کی ٹیم کو دو رنز سے ہرا دیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 128 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا لیکن پاکستان کے کھلاڑی مقررہ بیس اوورز میں صرف125رنز ہی بنا سکے۔ آسٹریلیا کی طرف سے تیز بالر شون ٹیٹ نے4 اووروں میں صرف13رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ آل راو¿نڈر شین واٹسن اور اپنا پہلا میچ کھیلنے والے لیگ سپنر سمتھ نے دو دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ پاکستان کی طرف سے کامران اکمل نے 33 گیندوں پر2چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے شاندار 64رنز بنائے۔ پاکستان کے آو¿ٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی عمران نذیر تھے جو بغیر کوئی سکور کیے رن آو¿ٹ ہوئے۔ آو¿ٹ ہونے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی عمران فرحت تھے جو8 رنز بنا کر ٹیٹ کی گیند پر واٹسن کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ اس وقت گِری جب خالد لطیف 6 رنز بنا کر شین واٹسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ پاکستان کی طرف سے
آو¿ٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی شعیب ملک تھے جو3 رنز بنا کر ٹیٹ کی گیند پر برٹ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ اس وقت گِری جب کامران اکمل 33 گیندوں پر 64 رنز بنا کر ٹیٹ کی گیند پر ڈیوڈ ہسی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں دو چھکے اور سات چوکے لگائے۔ پاکستان کے آو¿ٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی فواد عالم تھے جو ایک رن بنا کر سمتھ کی گیند پر کیمرون وائٹ کی ہاتھوں کیچ ہوئے۔ پاکستان کی ساتویں وکٹ اس وقت گِری جب رانا نوید الحسن ایک رن بنا کر سمتھ کی گیند پر سٹمپ ہو گئے۔ پاکستان کے آو¿ٹ ہونے والے آٹھویں کھلاڑی عمر گ±ل تھے جو 10 رنز بنا کر نینیس کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ پاکستان کی نویں وکٹ اس وقت گِری جب میچ کے آخری اوور میں عمر اکمل اکیس رنز بنا کر شین واٹسن کی گیند پر وارنر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ اس سے پہلے آسٹریلیا کی پوری ٹیم127رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی طرف سے عمر گ±ل سب سے کامیاب بالر رہے جنہوں نے3.4 اوورز میں20 رنز دے کر3 وکٹیں لیں۔ اس میچ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے شعیب ملک نے بھی2 آسٹریلوی کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے ڈیوڈ ہسی ناقابلِ شکست 40 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ پاکستان کو میچ کے دوسرے اوور میں ہی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ آو¿ٹ ہونے والے آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن تھے جو 8رنز بنا کر رن آو¿ٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کے دوسرے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی وارنر تھے جو 24 رنز بنا کر محمد آصف کی گیند پر عمران نذیر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ آسٹریلیا کی تیسری وکٹ اس وکٹ اس وقت گِری جب کپتان مائیکل کلارک 32 رنز بنا کر عمر گ±ل کی گیند پر فواد عالم کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ آسٹریلیا کے آو¿ٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی کیمرون وائٹ تھے جو 4 رنز بنا کر فواد عالم کے ہاتھوں رن آو¿ٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ اس وقت گِری جب اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ٹی آر برٹ ایک رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ آسٹریلیا کے چھٹے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن تھے جو ایک رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر سٹمپ ہو گئے۔ آسٹریلیا کی ساتویں وکٹ اس وقت گِری جب اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ایس پی ڈی سمتھ 8 رنز بنا کر رانا نوید الحسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ آسٹریلیا کے آو¿ٹ ہونے والے آٹھویں کھلاڑی مچل جانسن تھے جو 2رنز بنا کر عمر گ±ل کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ آسٹریلیا کی نویں وکٹ اس وقت گِری جب ڈی پی نینیس 4 رنز بنا کر رن آو¿ٹ ہو گئے۔ آسٹریلیا کی طرف سے آو¿ٹ ہونے والے آخری کھلاڑی ٹیٹ تھے جو ایک رنز بنا کر عمر گ±ل کی گیند پر فواد عالم کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ آسٹریلیا کی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت مائیکل کلارک کر رہے تھے۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا کی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان رکی پونٹنگ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے مقابلوں سے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی پر بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے دو میچ کھیلنے کی پابندی ہے لہذا وہ پاکستانی ٹیم میں شامل نہیں تھے۔ ان کی جگہ شعیب ملک پاکستان کی قیادت کر رہے تھے۔اس سے قبل آسٹریلیا نے رکی پونٹنگ کی قیادت میں تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔