ہائیکورٹ کے احکامات پر بابا گراﺅنڈ کا قبضہ سول سیکرٹریٹ سے چھڑا لیا گیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے مشہور بابا گراﺅنڈ کا قبضہ سول سیکرٹریٹ سے چھڑا لیا گیاہے۔ گزشتہ روز بابا گراﺅنڈ کو سرکاری پارکنگ ختم کرتے ہوئے اسے خالی کرا لیا گیا اور پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کو گراﺅنڈ کا قبضہ دلوایا گیا۔ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق بابا گراﺅنڈ میں شادی یا دیگر پارٹیوں کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی تقریب منعقد نہیں ہوا کرے گی۔ مذکورہ گراﺅنڈ میں آج نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔