پاکستان اور انگلینڈ میں دوسرا ٹیسٹ آج شروع، یوسف شامل نہیں

برمنگھم (ریڈیو مانیٹرنگ/این این آئی) پاکستان اور انگلینڈ میں دوسرا ٹیسٹ آج سے برمنگھم میں شروع ہو گا۔ ایجبسٹن میں ہونے والے دوسرے میچ میں قومی ٹیم سیلاب میں جاں بحق ہونے والے اپنے پاکستانی بھائیوں کے سوگ میں بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر حصہ لے گی۔ میچ کے دوران کل ہفتہ کو صدر مملکت آصف علی زرداری کا کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے میچ دیکھنے کا امکان ہے۔ دریں اثناءدوسرے ٹیسٹ کے لئے پاکستان ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ دانش کنیریا اور کامران اکمل دوسرے ٹیسٹ میں جگہ نہیں بن سکے۔ ان کی جگہ سعید اجمل اور ذوالقرنین کو شامل کیا گیا ہے۔ محمد یوسف جو پاکستان سے خاص طور پر لندن پہنچے تھے۔ ٹیم میں اپنے لئے جگہ نہ بنا سکے۔ تاہم وقت نیوز کے مطابق محمد یوسف کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ این این آئی کے مطابق برمنگھم میں مسلسل بارش کی وجہ سے پاکستانی ٹیم انڈور پریکٹس کر رہی ہے جبکہ نوجوان رضا حسن نے بھی ٹیم کو جوائن کر لیا۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے انگلینڈ کے کپتان اینڈریو سٹراس نے کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔