پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے برمنگھم میں کھیلا جائے گا،میچ کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان ، کامران اکمل ڈراپ، محمد یوسف ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے برمنگھم میں کھیلا جائے گا،میچ کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان ، کامران اکمل ڈراپ، محمد یوسف ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔

میزبان انگلینڈ کو چار میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ محمد یوسف گزشتہ شام کوانگلینڈ پہنچ گئے تھے لیکن ٹیم کے ساتھ پریکٹس نہ کر سکنے کی وجہ سے انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ تجربہ کاربلے باز محمد یوسف کو ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں ٹیم کی شکست کے بعد انگلینڈ طلب کیا گیا تھا۔ وکٹ کیپربلے باز اورٹیم کے نائب کپتان کامران اکمل کوان کی ناقص کارکردگی کی بنیاد پرٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ اٹھائیس میچوں میں چونتیس یقینی کیچ چھوڑے جبکہ ان میچوں میں ان کی بیٹنگ اوسط سترہ رنزفی اننگزسے بھی کم رہی۔ کامران اکمل کی جگہ ذوالقرنین کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اُدھردانش کنیریا کی جگہ سعید اجمل کوٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ اس سے پہلے انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کے لئے اپنے سکواڈ میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کرتے ہوئے وننگ کمبی نیشن برقراررکھنے کا اعلان کیا تھا۔