ساتویں قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ ینگ رائزنگ کلب نے جیت لی

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) فائنل میں ینگ رائزنگ کلب راولپنڈی نے دو بار کی قومی چیمپئن واپڈا کو 2-0 سے ہراکر ٹرافی جیت لی۔ ینگ رائزنگ سٹار کلب کو 2008ءمیں بھی چیمپئن شپ بننے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل(ر) احمد یار خان لودھی تھے۔ انہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔ سپورٹس سائنسز لاہور نے اسلام آباد کو پنالٹی کس پر 5-4 سے ہراکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دریں اثناءینگ رائزنگ کلب نے فیئر پلے ٹرافی بھی جیت لی۔ دیاکلب کراچی کی حاجرہ خان کو ”میشا داود بیسٹ پلیئر آف دی چیمپئن شپ“ ٹرافی ملی۔ ینگ رائزنگ کی ملیکہ نور ٹاپ سکورر اور سپورٹس سائنسز کی ماہ پارہ بخاری بہترین گول کیپر قرار پائیں۔