امریکی گالفر ٹائیگرووڈز کی عالمی نمبر ایک پوزیشن کو شدید خطرات لاحق ہوگئے، آج سے شروع ہونے والے اوہائیو انویٹیشنل گالف ٹورنامنٹ میں شکست انہیں پہلی پوزیشن سے محروم کرسکتی ہے۔

امریکی گالفر ٹائیگرووڈز کی عالمی نمبر ایک پوزیشن کو شدید خطرات لاحق ہوگئے، آج سے شروع ہونے والے اوہائیو انویٹیشنل گالف ٹورنامنٹ میں شکست انہیں پہلی پوزیشن سے محروم کرسکتی ہے۔

امریکہ کے فل میکلسن یہ ٹورنامنٹ جیتنے یا ٹاپ فور پوزیشن حاصل کرنے کی صورت میں اپنے ہم وطن ٹائیگر ووڈز کو عالمی نمبر ایک کی پوزیشن سے محروم کرسکتے ہیں۔ امریکی گالفر ٹائیگرووڈز اس وقت تین سو اکانوے اعشاریہ نوپانچ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، فل مِیکلسن تین سو نوے اعشاریہ چار آٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور انگلینڈ کے لی ویسٹ ووڈ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ واضح رہے کہ ٹائیگر ووڈز ریکارڈ چھ سو گیارہ ہفتوں سے عالمی نمبر ایک کی پوزیشن پر موجود ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے گریگ نارمن کے پاس تھا جنہوں نے عالمی نمبرون کی پوزیشن پرتین سو اکتیس ہفتے تک قبضہ
جمائے رکھا۔